شدید سردی کی لہر، پاکستان کے اہم شہر میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

8  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں گوادر، پنجگور،چاغی، خضداراور مکران میں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں گوادر، پنجگور،چاغی، خضداراور مکران میں تیز بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں موسم دن بھر خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14سینٹ گریڈاور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 25سے 27ڈگری تک رہا۔ کراچی میں رات بھر ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سر د ہو گیا ہے  اور کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کے باعث  روز مرہ  زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا  جبکہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…