اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مساجد میں بھارتی فوج نے تالے لگا دیے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 70 سالوں سے قیامت برپا ہے، کشمیری روز قتل ہونے کا خدشہ لیے گھر سے نکلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز
نے طبیعت ناسازی کے باوجود یاسین ملک کوڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے مگر مودی حکو مت کی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔مشال ملک نے کہاکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد پر تالے لگا رکھے ہیں اور وہاں کشمیریوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں میلادمصطفی کی محافل پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔