لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جار ی کر دی ہیں اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیاہے، سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ مجازافسران گورنمنٹ رولز آف بزنس
2011کے تحت انتظامی بنیادوں،خالی آسامیوں اور آپریشنل ضروریات کو مد نظر رکھ کر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات استعمال کر سکیں گے- مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کی تعیناتی یقینی بنائیں گے۔