سکھر(آن لائن) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے خورشید شاہ کو 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ خورشید شاہ کے وکیل نے کہا 82 روز ہوگئے،
نیب کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا، خورشید شاہ کیخلاف کوئی کیس نہیں بنتا، آصف زرداری 120 روز سے نیب کی تحویل میں ہیں۔وکیل نیب نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کیلئے چیئرمین سے اجازت طلب کی ہے، تحقیقات کی اجازت ملنے پر عدالت کو آگاہ کریں گے، خورشید شاہ کے ریمانڈ کو 90 روز مکمل نہیں ہوئے۔ نیب نے خورشید شاہ کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔