راولپنڈی(آن لائن)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی حالیہ رپورٹ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ایچ ار سی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور صوبے میں
نااہلی بھی عروج پر ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت مضبوط جاگیردارانہ نظام میں ہاریوں کے مفادات کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے اور ہاریوں کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے کارروائی سے بھی گریز کرتی ہے۔