بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہر قائد سے اغواء ہونے والی اٹھارہ سال کی دعا منگی کی رہائی کے بدلے  تاوان کے مطالبے کی خبریں، ماموں اعجاز منگی کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) شہر قائد سے اغواء  ہونے والی اٹھارہ سال کی دعا منگی کہاں چلی گئی، 6دن بعد بھی سراغ نہیں مل سکا، لڑکی کے ماموں اعجاز منگی نے تاوان کے مطالبے کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کا کیس پولیس کیلئے معمہ بن گیا، واقعے کو گزرے6 دن ہوگئے لیکن پولیس مغویہ کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔میڈیا میں گردش کرنے والی لڑکی کے اہل خانہ کو تاوان سے متعلق خبر بھی غلط نکلی، اس حوالے سے مغویہ کے ماموں اعجاز منگی

کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک دعا کے اغوا کاروں کی جانب سے تاوان کے حوالے سے کوئی کال نہیں آئی، اگر پولیس کو اس حوالے سے کوئی معلومات تھیں تو میڈیا کو خبر دینے کے بجائے ان کی ذمہ داری تھی کہ پہلے دعا کے اہلِ خانہ کے علم میں لائیں۔علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ تین مقامات پر واردات کی جیو فینسنگ کی گئی، ذرائع کے مطابق پولیس نے بیان قلمبند کرکے عینی شاہدین کو چھو ڑدیا ہے، فائرنگ سے زخمی دعا کے دوست حارث کا ابھی تک بیان بھی نہیں لیا جاسکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…