اسلام آباد(آن لائن) زونگ نے اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے حکومت کو37ارب 16کروڑ روپے جمع کرا دیئے ہیں جبکہ حکومت کے ان کا لائسنس کی تجدید کر دی ہے، ملک میں 37ارب آنے سے حکومت کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے اور ادائیگی کے عدم توازن کا خاتمہ ہو گیا ہے، پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ چائنا موبائل (زونگ) سیلولر موبائل کمپنی نے اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے238ملین ڈالر حکومت پاکستان کو ادا کر دیئے ہیں جس کے بعد وہ اپنی سروسز ملک میں بحال کر سکتی ہے اس کے علاوہ ٹیلی نار اور جاز
نے بھی246.6ملین ڈالر حکومت پاکستان کو ادا کر دیئے ہیں، گزشتہ ہفتے تین موبائل کمپنیوں نے مجموعی طور پر حکومت پاکستان کو107ارب روپے ادا کئے ہیں تاہم ابھی تک مزید اربوں روپے کمپنیوں نے ادا کرنے ہیں یہ موبائل کمپنی لائسنس کی تجدید کے بل450ملین روپے حکومت کو ادا کرتی ہیں جبکہ حکومت نے یوفون کا لائسنس بھی291ملین ڈالر وصول کے بعد تجدید کر دیا ہے یہ ادائگیاں عدالت عالیہ کے بعد ہوئی ہیں عدالت نے موبائل کمپنیوں کو50فیصد لائسنس فیس کی رقم حکومت ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔