جمعرات‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ٹماٹر بھی مہنگے ہو گئے ہیں،کرکٹ ٹیم کا استقبال بھی ٹماٹر سے نہیں کرسکتے، زرتاج گل نے مہنگائی کی وجہ بیان کر دی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سیاست کسی کی وراثت اور جاگیر نہیں پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اسمبلیوں میں راستے کھلے ہوتے ہیں یہ تو پارٹی سربراہ کو سوچنا چاہئے کہ لوگ انکا ساتھ کیوں چھوڑتے ہیں

پارٹی کارکردگی سے مایوس اور نظریات سے اختلاف رکھنے والے ممبران ہی پارٹی کو خیر باد کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں 15000 ہزار نئے ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں پی ٹی آئی نے پنجاب میں 9 نئے ہسپتال شروع کر دئیے ہیں فاٹا میں نوجوانوں اور مزدوروں کو صحت کارڈ دیئے جارہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے غریب کے علاج کیلئے انصاف کارڈ کا اجراء کیا ہے انہوں نے کہا کہ کاشانہ سپریڈنٹ کیخلاف دو سال سے انکوائری چل رہی تھی اب تو پاکستان میں ٹماٹر بھی مہنگے ہو گئے ہیں اسلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا استقبال بھی ٹماٹر سے نہیں کرسکتے زرتاج گل نے مزید کہا کہ بیٹیاں اور بارش اللہ پاک کا انسان پر انعام ہوتا ہے مگر انسان نا شکرا اور گنہگار ہے اللہ پاک آپ کو اچھی نعمتیں عنایت کرتا ہے مگر انسان اس چیز کی قدر نہیں کرتا پانی بھی اللہ پاک کا بہت بڑا انعام ہے مگر ہمیں اس کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا پاکستان میں چھوٹے بڑے ڈیم بننے چاہئیں مہمند ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے –

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…