جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ۔۔۔ مہنگائی اور بیروزگاری کا ذمہ دار کون ؟ زرتاج گل نے بتادیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ہے میں اور مراد سعید ہر امتحان پاس کر رہے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں انہوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری عام آدمی کو کچھ نہیں دیا عمران خان ستر سالوں کا گند چند ماہ میں ختم نہیں کرسکتے

آج اسمبلیوں میں نواز شریف فضل الرحمن اور اچکزئی کی جگہ نوجوان نسل نے لے لی ہے تحریک انصاف کی 22 سالہ جدوجہد بھی نوجوانوں کیلئے تھی انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان ملک کے حالات تبدیل کر سکتا ہے نوجوانوں کا اسمبلی میں آنا خوش آئند ہے پنجاب اور سندھ کی پولیس بدنام زمانہ پولیس تھی ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کرائے جاتے تھے بیورو کریسی اور تھانہ کلچر کو ٹھیک کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا ہے ساؤتھ پنجاب کو صوبہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے مگر اس میں چند عناصر ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے عوام کو اداروں نے انصاف دینا ہے حکومت عوام کو انصاف دینے کی ذمہ دار ہے سیاسی حکومت ریفارمز نہیں کرتیں عمران خان کو عوام نے ملک میں خوشحالی لانے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ووٹ دیا ہے اور انشاء اللہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گے عمران خان امید کی کرن ہیں وہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گے اور گلے سڑے نظام کو ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پورے پاکستان میں لنگر خانے کھولے گی لنگر خانوں سے عام آدمی مستفید ہونگے مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں افسوس کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک میں منڈیوں میں بھاؤ اور مارکیٹ میں اور ریٹ ہے اسکا نام مہنگائی ہے زرتاج گل نے کہا کہ سیاست کسی کی

وراثت اور جاگیر نہیں پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اسمبلیوں میں راستے کھلے ہوتے ہیں یہ تو پارٹی سربراہ کو سوچنا چاہئے کہ لوگ انکا ساتھ کیوں چھوڑتے ہیں پارٹی کارکردگی سے مایوس اور نظریات سے اختلاف رکھنے والے ممبران ہی پارٹی کو خیر باد کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں 15000 ہزار نئے ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں پی ٹی آئی نے پنجاب میں 9 نئے ہسپتال شروع کر دئیے ہیں

فاٹا میں نوجوانوں اور مزدوروں کو صحت کارڈ دیئے جارہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے غریب کے علاج کیلئے انصاف کارڈ کا اجراء کیا ہے انہوں نے کہا کہ کاشانہ سپریڈنٹ کیخلاف دو سال سے انکوائری چل رہی تھی اب تو پاکستان میں ٹماٹر بھی مہنگے ہو گئے ہیں اسلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا استقبال بھی ٹماٹر سے نہیں کرسکتے زرتاج گل نے مزید کہا کہ بیٹیاں اور بارش اللہ پاک کا انسان پر انعام ہوتا ہے مگر انسان نا شکرا اور گنہگار ہے اللہ پاک آپ کو اچھی نعمتیں عنایت کرتا ہے مگر انسان اس چیز کی قدر نہیں کرتا پانی بھی اللہ پاک کا بہت بڑا انعام ہے مگر ہمیں اس کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا پاکستان میں چھوٹے بڑے ڈیم بننے چاہئیں مہمند ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے –

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…