کراچی(آن لائن) پاکستان میں کب سردی کی نئی لہر داخل ہو گی،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 11 دسمبر سے کراچی میں سردی کی ایک نئی لہر داخل ہو گی جو کہ ایک ہفتہ برقرار رہے گی۔چیف میٹ آفیسر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 8 سے 10دسمبرکے
درمیان ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگاجس سے گوادراورکوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بارش کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہرکراچی میں داخل ہوگی جو کہ ایک ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق سری کی نئی لہر آنے سے کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔