اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے استعفیٰ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے جبکہ اسد عمر کی جگہ متفقہ طور پر فیض اللہ کاموکا
کو چیئرمین برائے کمیٹی خزانہ منتخب کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین رواں سال مئی میں بنایا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں وزارت خزانہ سے ہٹانے کے بعد دوسری وزارت کی پیشکش کی گئی تھی جبکہ ایک خبر یہ بھی سامنے آئی تھی کہ انہی گورنر بنایا جارہا ہے جس کی انہیں تردید بھی کی تھی ۔