اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر
قومی خزانے سے 830 کروڑ اور جاتی عمرہ پر پچھلے 5 سال میں عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ ذاتی 5 گھروں کو بھی کیمپ آفس قرار دیا گیا۔ ذاتی دوروں، خصوصی جہازوں، اور گھروں کے خرچے اس کے علاوہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔