کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز کے گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ بینکوں میں بھاری رقوم کی لین دین کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کر نا شروع کر دیا گیا۔ یومیہ 50 ہزار سے زیادہ کیش نکلوانے والے بھی جواب دیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف ایکشن جاری ہے، بینکوں سے بھاری رقوم منتقل کرنے والوں کی تفصیلات جمع کر لی گئی، نوٹس جاری کر کے پوچھ گچھ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تمام بینک معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،
یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے والوں اور ماہانہ 2 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بل ادا کرنے والوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔اکاؤنٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی ٹیکس کٹوتی کے حامل افراد کی معلومات بھی دی جائیں گی، کمرشل بینک ایک ماہ میں 1 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ رقوم جمع کرانے والوں کے کوائف بھی ایف بی آر کو فراہم کریں گے۔اگر یہ اکاؤنٹس ہولڈ زنان فائلرز ہوئے انہیں بتانا پڑے گا کہ یہ سرمایہ کہاں سے آیا۔