اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری،قطر نے پاکستان سے مزید افرادی قوت کی درخواست کردی

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم سے ملاقات کی جس دوران قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ، چیمبر آف کامرس اور ڈیولپمنٹ فنڈ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت لاہور اور پشاور میں قطری ویزا سینٹرز کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 63 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، قطر نے تجارت اور اقتصادی میدان میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔پاکستان قطر کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے، جب کہ قطر نے پاکستان سے فیفا ایونٹ کے لیے مزید افرادی قوت کی درخواست کی ہے،قطر پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کرے گا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایک لاکھ پاکستانیوں کی بھرتی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے، امیر قطر کے وڑن کے مطابق مزید کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…