جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر قانون سازی کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ۔۔۔! معروف قانون دان، اعتزاز احسن نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے جو نام قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تجویز کئے ہیں وہ بہترین ہیں مگر ان سے ایک بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے کہ تجویز کردہ ناموں کا تعلق پنجاب سے ہے

ان میں دیگر صوبوں کی بھی نمائندگی ہونی چاہئے تھی۔نجی ٹی وی کیساتھ  گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کے حوالے سے عمران خان کے بیانیے کو مانتا ہوں، مگر اس طرز سیاست میں آگے آ کر مقام بنانے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے جو بلاول بھٹو نے کی وہ میں بھی نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مذہب کو سیاست میں نہیں لاتی، ہماری جماعت اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے،  سوشلزم ہماری معیشت ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، شہادت ہماری منزل ہے کہ پانچ اصولوں پر سیاست کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانچواں اصول بینظیر بھٹو نے ذوالفقار بھٹو کی شہادت کے بعد وضع کیا تھا۔حکومتی رویے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئین میں پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت کی کوئی میعاد مقرر نہیں کی گئی اس کا حق صرف ریاست کے سربراہ کے پاس ہے کہ وہ ان کی ملازمت میں توسیع کرتے ہیں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئین میں اس حوالے سے ایک سوچ کے تحت شق نہیں رکھی گئی۔نواز شریف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو رپورٹس سامنے آئی ہیں اس سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ بہت سنگین بیمار ہیں مگر لندن پہنچ کر وہ اتنے بیمار لگے نہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…