بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی ایئرلائن کی کھاریاں گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر 40 لاکھ کے زیورات سے محروم

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن کی ایک اور خاتون مسافر کے ساتھ لوڈرز کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جس میں سیالکوٹ سے کراچی کی پرواز پر سفر کے دوران خاتون کے دستی سامان سے 40 لاکھ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا گیا۔کھاریاں گجرات سے تعلق رکھنے والی شگفتہ بانو متحدہ عرب امارات کی رہائشی ہیں جو 23 نومبر کو سیالکوٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 397 پر کراچی کے لیے سفر کے دوران پی آئی اے کے لوڈرز کا نشانہ بنیں۔

خاتون کے مطابق ان کے پاس سامان کے دو بیگز تھے جن میں سے ایک جمع کرادیا جبکہ دوسرا بیگ ہینڈ کیری کے طور پر رکھا۔ جس میں ان کے لگ بھگ 40لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور گولڈ تھا۔خاتون کے مطابق وہ تنہا سفر کر رہی تھیں ان کا سامان محض 4 کلوگرام اضافی تھا۔ پی آئی اے کے بورڈنگ عملے نے انہیں 4 کلو گرام اضافی دستی سامان بھی ساتھ لے جانے نہیں دیا اور وہ اضافی دستی سامان بھی جہاز میں جمع کرانے پر مجبور کیا۔ جس کے 8580 روپے زیادہ وزن کے طور پر وصول کئے۔شگفتہ کے مطابق جب وہ کراچی ایئرپورٹ پر پہنچیں تو جمع کرائے گئے بیگ میں موجود ان کے زیورات کے ڈبے خالی تھے۔ جس پر انہوں نے فوری طور پر پی آئی اے کے متعلقہ کاؤنٹر سے رابطہ کیا اور واردات پر فوری ایکشن کی درخواست کی تو متعلقہ عملے نے تعاون نہیں کیا اور انہیں بتایا کہ متعلقہ لوڈرز کی شفٹ ختم ہوگئی ہے انہیں کیسے پکڑا جائے۔موصولہ ویڈیو میں خاتون شکایتی کاؤنٹر پر اپیل کرتی نظر آتی ہیں مگر عملہ انہیں تھانے جا کر رپورٹ درج کرانے کا مشورہ دے رہا ہے۔خاتون کے مطابق ان کے بار بار کہنے کے باوجود پی آئی اے کے عملے نے متعلقہ ایریا کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک نہیں کی، خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کے دباؤ ڈالنے پر پی آئی اے کے ایک افسر نے زیورات چوری کا الزام الٹا انہیں کے گھر والوں پر لگا دیا کہ زیورات گھر پر ہیں کسی نے چوری کئے ہیں۔خاتون کے مطابق پی آئی اے کراچی کے عملے سے بددل ہوکر وہ فوری طور پر سیالکوٹ پہنچیں اور ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی کے ساتھ اسکیننگ مشین کا ریکارڈ چیک کیا تو ان کے بیگ میں تمام زیورات موجود نظر آ رہے تھے۔

شگفتہ کے مطابق انہوں نے کراچی اور سیالکوٹ میں پی آئی اے، اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن میں شکایت درج کردای ہے جبکہ سیالکوٹ تھانے میں بھی مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریری طور پر درخواست جمع کرادی ہے اور ان کی طرف سے کئے گئے وعدے کے مطابق کارروائی کا انتظار ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سی اے اے اور اے ایس ایف ذرائع نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش جاری رکھنے کا موقف دیا ہے جبکہ کوشش کے باوجود پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ ایچ خان سے رابطہ نہیں ہوسکا، کئی بار کال کرنے کے باوجود انہوں نے فون کال اٹینڈ نہیں کی۔ہوائی مسافروں کے ساتھ میزبانوں کی جانب سے یہ پہلی واردات نہیں ہے گذشتہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں پی آئی اے کے 7 لوڈرز کو پولیس نے گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان اور زیورات برآمد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…