اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آرمی چیف کے نوٹیفکیشن پر حکومت سے غلطی پر غلطی ہوئی،وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیارات کو تسلیم کرتے ہیں،ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے نوٹیفکیشن پر حکومت سے غلطی پر غلطی ہوئی انکی ناتجربہ کاری نا اہلی کی وجہ سے ملک کے اندر آئینی بحران پیدا ہو گیا جسکی وجہ آرمی چیف کی تقرری کو شٹل کاک بن کر رہ گئی،

وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیارات کو تسلیم کرتے ہیں مگر وزیر اعظم کی اپنی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے آرمی چیف کی تقرری کا ایشو ء  ایک بحران کی شکل اختیار کر گیا،پارلیمنٹ کی پارلیمانی کمیٹی کی طر ف سے ججز کی تقرری کے اقدام کا خیر مقدم کر تے ہیں پوری دنیا میں پارلیمانی نظام میں اسی طرز پر کلیدی عہدوں کی تقرریاں ہوتی ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے متلعق اسمبلی میں آنیوالی ترمیم پر نواز لیگ کی حمایت کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی تاہم اس سلسلہ میں حکومتی ٹیم نے نواز لیگ یا اپوزیشن سے رابطہ نہیں کیا اس پر بھی نواز لیگ مشترکہ فیصلہ لانے کی کوشش کریگی،ملک میں سیاسی ومعاشی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ وزیرا عظم کو استعفی نہیں بلکہ ملک میں فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے موجودہ حکومت ہر محاذپر بری طرح ناکام ہو چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے رانا افضال حسین،ارکان صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول،میاں عبدالرروف،چوہدری محمودالحق شاہین،سجاد حید رگجرسابق مشیر وزیر اعلی پنجاب رانا محمد ارشد،سابق تحصیل ناظم رانا انوارالحق،سابق چیئرمین یونین کونسل ملک ظہیر احمد فیض پوری،ملک نوید چوہان،ڈاکٹر محمد نعیم ملک اور میڈیا کواڈنیٹر ندیم گورائیہ بھی موجود تھے رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ نیب نے اب تک 20ارب کی ریکوری کی ہے جبکہ خورشید شاہ نے بطور چیئرمین پی اے سی 145ارب اور چوہدری نثار نے 250ارب کی ریکوری کی تھی،

پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف نے بطور پی اے سی اسکی کارکر دگی کو بہتر بنانے اور ڈائریکشن کو درست کرنے کیلئے بڑے اہم اقدامات اٹھائے میری بھی کوشش ہو گی کہ اس قومی ادارہ کی کارکر دگی کو بہتر بنا کر ملکی خزانے کو محفوظ اورملک وقوم کے اجتماعی مفاد میں اسکے استعمال کو یقینی بنا جا سکے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں افسران کی تبدیلیوں سے صوبہ کی اندرکوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی اس گڈ گورنس بہترہو گی

کیونکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سرکاری محکموں میں سرکاری مداخلت نہ تھی اور اب کھلے عام افسران کے تقرر اور تبادلوں پر سیاسی مداخلت دیکھائی دے رہی ہے،کرپشن اور کمیشن کو ختم کرنے کے حکومتی دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے کرپشن میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے اب عوام کی سانس تک بند ہو نے کو ہے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کی طبعیت بہتر ہوتے ہی میاں شہباز شریف وطن واپس آجائیں گے پارٹی معاملات باہمی مشاورت سے چلائیں جا رہے ہیں پارٹی ڈسپلن کو قائم رکھنے کیلئے 5رکنی ڈسپلنری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…