منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کے شاہی قلعہ کے دیوان عام کے نیچے تہہ خانہ دریافت،تین بڑے کمرے اور سیڑھیاں بھی موجود،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں موجود تاریخی شاہی قلعہ کے دیوان عام کی عمارت میں فرشوں کی مرمت اور بحالی کے دوران ایک اور تہہ خانہ دریافت ہوگیا۔ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب کے مطابق شاہی قلعے میں موجود دیوان عام کے فرشوں کی مرمت اور بحالی کے دوران تہہ خانہ دریافت ہوا ہے جس میں تین بڑے کمرے اور سیڑھیاں موجود ہیں۔ تہہ خانہ کا مقصد اور اس کے ماضی کے استعمال کے حوالے سے کچھ بھی کہنا

ابھی قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اتھارٹی کے شعبہ بحالیات نے مذکورہ تہہ خانہ کی ڈاکومینٹیشن اور بحالی کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ لاہور کا شاہی قلعہ اانتہائی دلچسپ اور حیرت انگیز جگہ ہے اور جوں جوں ہم اس کی بحالی کا کام کرتے جا رہے ہیں نئی سے نئی مزید چیزیں دریافت ہوتی جا رہی ہیں۔ تہہ خانے کی بحالی کے بعد اس کو بھی سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…