چین سے مل کر سی پیک کا آغاز کس نے کروایا تھا؟ مولانا عبدالغفور حیدری کا حیرت انگیز انکشاف

29  ‬‮نومبر‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے چین سے مل کر سی پیک کا آغاز کروایا تھا جے یو آئی نے اپنی تحریک کو جس طرح زندہ رکھا اس کی جگہ کوئی اور تحریک ہوتی تو اس کا تسلسل برقرار نہ رکھ پاتے انہوں نے کہا کہ ہم آزادی مارچ لے کر کراچی سے اسلام آباد پہنچے

اور مولانا فضل الرحمن کے کہنے پر ایسا نظم و ضبط قائم کیا کہ دنیا نے بھی دیکھا کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی(ف )کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل اور جعلی وزیر اعظم ہے اور انہیں قانون کا اتنا نہیں معلوم کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کون کر سکتا ہے یہ حکومت ریاست چلانے کے قابل ہی نہیں ہے اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس ریاست نے کام کرنے والے لوگوں کا حشر نثر کر کے رکھ دیا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اس لیے انہیں بھانسی پر چڑھا دیا گیا سابق وزیر اعظم نواز شریف نے موٹروے بنایا انہیں جیل میں ڈال دیا گیا جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے چین سے مل کر سی پیک کا آغاز کروایا لیکن سب کہتے نواز شریف اور آصف زرداری نے کیا ہے موجودہ حکومت ڈیڑھ سال میں ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات 100 لوگوں کو نہ نوکری اور نہ ہی گھر دے سکی ہے ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے ڈاکٹرز، اساتذہ سمیت ساری عوام سراپا احتجاج ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…