اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) تیز گام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کی دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کون سا قانون ہے جس کے تحت وزیر ریلوے معاوضہ جات کا اعلان کیا کیا وزیر ریلوے اپنی جیب سے معاوضہ دینگے ۔

عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔ تیز گام حادثے پر انکوائری رپورٹ بھی عدالت نے طلب کرلی درخواست جیورسٹ فائونڈیشن نے دائر کی وزارت داخلہ نے جواب جمع کروانے کیلے عدالت سے وقت مانگ لیا ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کیا آپ نے حادثے میں شکار لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا جس کے جواب میں وزارت ریلوے حکام نے کہا کہ رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کی ہے ابھی انکوائری چل رہی ہے جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کون سا قانون ہے جس کے تحت وزیر ریلوے معاوضہ جات کا اعلان کیا کیا وزیر ریلوے اپنی جیب سے معاوضہ دینگے وکیل درخواست گزار حنیف راہی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیر ریلوے کے ماتحت آزادانہ انکوائری نہیںہوسکتی عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ زخمیوں کی صورتحال کیا ہے کتنا معاوضہ دیا اور کب دیا ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کیا ہے اور واقعہ کی ایف آئی آر درج ہوئی جواب عدالت میںجمع کروائیں سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…