اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے رکن نور عالم نے کہاکہ لیگل ٹیم نے پارٹی کی جگ ہنسائی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ پوری لیگل ٹیم نے اداروں کو لڑانے کی پوری کوشش کی۔ایم این اے نور عالم
نے کہا کہ سابق وزیرقانون سمیت تمام لیگل ٹیم کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔