اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سابق دو فوجی سربراہان کا ریکارڈ بھی طلب کیا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے سابق دو فوجی سربراہان کا ریکارڈ طلب کیا ۔ عدالت عظمیٰ نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی
مدت ملازمت میں توسیع کا ریکارڈ طلب کیا گیا ۔ عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائر منٹ کے حوالے سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ۔ عدالت نے کہاکہ بتایا جائے جنرل راحیل شریف کی تقرری بارے کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے پندرہ منٹ کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت معمول کے مقدمات کے بعد آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے مقدمے کی سماعت کرے گی۔بعد ازاں دونوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا ۔