منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اپوزیشن اراکین اسمبلی کے اجتماعی استعفے،چودھری پرویزالٰہی  نے خبردارکردیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف نہیں جانا چاہئے اور اپوزیشن کو استعفوں جیسے انتہائی اقدام سے گریز کرنا چاہئے۔ ان کا کہناتھا کہ قانون سازی کے معاملات میں اپوزیشن کا کردار بنیادی اہمیت کا حاصل ہے اس لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قانون سازی کے معاملات پر رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ پارلیمنٹ کی روایات کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پر بھی سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ان کے تحفظات دور کرنے پر بات چیت ہوئی ہے جو کافی مثبت رہی ہے۔ اپوزیشن کمیٹی کے ارکان ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان اور چودھری اقبال گجر کا کہناتھا کہ ملاقات بہتر ماحول میں ہوئی اور حکومت و سپیکر اسمبلی کو اپنی گزارشات پیش کر دی ہیں جن پر دونوں جانب سے ہوم ورک مکمل کرکے ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…