علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر تجاوزات کا الزام، کس قانون کے تحت ”پرائیویٹ آدمی“ کوسی ڈی اے کی زمین دی گئی؟ چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر تجاوزات کے الزام پر کیس کی سماعت کے دور ان سی ڈی اے تحریری جواب طلب کرلیا۔ پیر کو پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر تجاوزات کے الزام پر کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ دور ان سماعت عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کو روسٹرم پر بلا لیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ کہاں ہیں؟۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ سی ڈی اے ڈائیریکٹر لینڈ کیوں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ فوری طور پر سی ڈی اے ڈائیریکٹر لینڈ سے رابطہ کر کے عدالت کو بتایا جائے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی بعد ازاں سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو سی ڈی اے کی ڈائریکٹر لینڈ نیشا عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ پرائیوٹ لوگوں کو سی ڈی اے کی زمین کیسے دے دی گئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ  سی ڈی اے کی زمین غیر شفاف طریقے سے کیسے پرائیوٹ آدمی کو دی گئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس زمین کو پرائیوٹ کمپنی کس طرح استعمال کر رہی ہے۔ڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے نے کہاکہ اگر میں اس فائل کو دیکھ لوں اس کے بعد عدالت کو جواب دے سکتی ہوں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کس قانون کے تحت سی ڈی اے کی زمین دی گئی؟درخواست گزار کا موقف ہے کہ دوسری پارٹی بہت با اثر ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ دوسری پارٹی پر الزم ہے کہ وہ اثرو رسوق سے زمین پر قابض ہے۔عدالت نے سی ڈی اے سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہاکہ عدالت کو مطمئن کریں کہ کیسے سی ڈی اے کی زمین دی گئی،چیف جسٹس نے کہا کہ تفتیشی نے کہا کہ انوسٹگیشن کے دوران یہ زمین سی ڈی اے کی ثابت ہوئی۔ تفتیشی نے بیان دیا کہ یہ سی ڈی اے کی زمین ہے۔ بعد ازاکیس کی سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…