اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی ایک ایسا فورم ہے جہاں کوئی غلط بات نہیں کی جاتی ۔ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آئل اینڈ گیس اور وزارت پٹرولیم کے حکام نے یہ بریفنگ دی ہے کہ
سوئی گیس ، گیس کے جو زیر زمین ذخائر ہیں وہ صرف 19سال کے باقی رہ گئے تھے ، اس کو وہیں پر رکھیں ، دو سو سال کا شیل گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔اس کے علاوہ دو ارب بیرل کی پٹرولیم مصنوعات بھی پاکستان سے دریافت ہو چکی ہیں۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی کتنی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے ، اس سے بڑی کوئی بھی خبر پاکستان کے لیے نہیں ہو سکتی۔صابر شاکر نے کہا کہ میں بتا رہا ہوں کہ ایک طرف گیس اور دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات ہیں۔ایسے میں پاکستان جو سالانہ کی بنیاد پر اربوں ڈالرز خرچ کرتا ہے ، اس دریافت سے اربوں ڈالرز کا زر مبادلہ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈالر کی قیمت کہاں آ سکتی ہے ، اس کا ہمیں وہم و گمان بھی نہیں ہے۔ ڈالر کی قیمت کتنی گر سکتی ہے اس کا ہمیں علم بھی نہیں ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ہمیں ڈالر کی ضرورت نہیں پڑے گی ، آئندہ آنے والے دنوں میں کوئی ڈالر لینے والا نہیں ہو گا۔