منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

 فارن فنڈنگ کیس، چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن نے دوبارہ شواہد مانگے تو کیا کرینگے؟ تحریک انصاف نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کو سیاسی بنا کر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میرے لیڈر عمران خان کو سپریم کورٹ نے صاد ق و امین قراردیا، انہوں نے چالیس سال پرانی رسیدیں پیش کیں۔ نہ پہلے کچھ چھپایانہ اب چھپائیں گے۔ الیکشن کمیشن دوبارہ شواہد مانگے گا تو وہ بھی دیں گے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن نے فارن فنڈنگ کیس کو ایسے پیش کیا جیسے کوئی بہت بڑی چیز ہاتھ لگ گئی ہو۔ چائے کی پیالی میں طوفان کو بڑا بنا دیا گیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو سیاسی بنادیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن دس مہینے تک اس کیس کو دبا کر بیٹھا رہا اور اب دس ماہ بعد سکروٹنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ ہم نے نہ پہلے کبھی کچھ چھپایا نہ اب چھپائیں گے الیکشن کمیشن دوبارہ شواہد مانگے گا تو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی سکروٹنی ہوتی رہتی ہے۔ ویب سائٹ پر تمام ووٹرز کی لسٹ موجود ہے۔ بلا امتیاز کاروائی کی ہدایت کا مطلب یہ ہے کہ دیگر جماعتوں کے فنڈز بھی چیک کئے جائیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ میرے قائد عمران خان کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے صادق اور امین قرار دیا ہے۔ عمران خان نے چالیس سال پرانی رسیدیں بھی عدالت میں پیش کی ہیں۔ (شکیل)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…