کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کو گزشتہ 46سالوں کے دوران گیس آمدنی، کرایہ اور رائلٹی کی مد میں 83ارب روپے سے زائد رقم موصول ہوئی،محکمہ خزانہ کے ریکارڈ کے مطابق بلوچستان کو 1954سے تا حال پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے گیس آمدنی کرایہ اور رائلٹی کی مد میں 83.3517ارب روپے وصول ہوئے ہیں،صوبے کو پہلی بار مالی سال 1973-74میں 5.245ملین روپے کی موصول ہوئے جبکہ مالی سال 2018-19کے دوران صوبے کو 4783.556ملین روپے ملے، صوبے کو بلوچستان کوپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے گیس آمدنی کرایہ اور رائلٹی کی مد میں سب زیادہ رقم مالی سال 2008-09کے دوران 7248.198ملیں روپے ملی ہے۔