الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 259میں ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا

  منگل‬‮ 19 ‬‮نومبر‬‮ 2019  |  21:03

کوئٹہ (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب، تفصیلات کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب قومی اسمبلی کے حلقے این 259(ڈیرہ بگٹی کم کوہلو کم بارکھان کم سبی،کم لہڑی)کے 29پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد حتمی نتیجہ جاری کردیا،نتیجے کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی 29219ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 21754ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، حلقے میں کل 55316رجسٹرڈ ووٹر ز میں سے 151146ووٹرز


نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کل 31امیدواران نے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔

موضوعات:

loading...