اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شریف خاندان سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگیاتھا اور اب۔۔۔!، شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ  نواز شریف کے معا ملے پر نہ ڈیل ہوئی اور نا ہی ڈھیل ہوئی ہے اور عدالت نے دونوں فریقین کی عزت کو بحال رکھا۔  سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے۔ پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، 2ماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

آصف زرداری کیکیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں، انہیں تو جانا ہی تھا، انہیں تو جلدی جانا تھا تاہم 2 دن مزید رکنے پر انہیں داد دیتا ہوں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا، اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے، شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں، نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل ہوئی ہے، انہوں نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتہ بعد علاج کے بعد واپس آئیں گے، انہیں 4 ہفتوں کے لئے اجازت مل گئی ہے اور ہائی کورٹ نے جانے کی اجازت دی، یہ نہ نوازشریف کی جیت ہے اورنہ ہماری ہار ہے، یہ قانون کی فتح ہے، عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا۔ یہ بہت کنجوس ہیں،یہ لوگ سمجھتے ہیں کفن کے ساتھ جیبیں بھی لگی ہوئی ہیں، یہ لوگ سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگئے تھے۔ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ  نواز شریف کے معا ملے پر نہ ڈیل ہوئی اور نا ہی ڈھیل ہوئی ہے اور عدالت نے دونوں فریقین کی عزت کو بحال رکھا۔  سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے۔ پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، 2ماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ آصف زرداری کیکیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…