اسلام آباد (این این آئی) جوڈیشل کمیشن نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیلئے مامو ن رشید شیخ کے نام کی سفارش کر دی۔ جمعہ کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کی ریٹائرمنٹ کے
تناظر میں نئے چیف جسٹس کی سفارش کی گئی،دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 نومبر کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تقرری کیلئے تین ناموں پر غور کیا جائیگا،بلوچستان سے ایڈوکیٹ غلام اعظم قمبرانی,اسلام آباد سے فیض احمد جندران اور سندھ سے لبنی پرویز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔