اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے سینتھیٹک نشے کو ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیدیا،پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ماضی کی حکومت نے کیوں منشیات کے خلاف اقدامات نہیں اٹھائے؟جیلوں میں مختلف قسم کی منشیات مل رہی ہوتی ہے، منشیات کے ناسور کو سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار سمجھا جاتا ہے۔
ملک کے کسی بڑے اسکول میں یوتھ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، انہیں منشیات کون سپلائی کر رہا ہے؟ آج والدین کو یہ نہیں پتا کہ سینٹیتھک ڈرگز کیا ہے، اس حوالے سے ہم قانون سازی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ گھر گھر جاؤ اور سب کو بتاؤ کہ ایٹم بم سے زیادہ خطرناک سینتھیٹک ڈرگز ہیں۔قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔