اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے سوال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم استعفیٰ لینے آئے ہیں دینے نہیں،ا سلام آباد پہنچے کیلئے 26جولائی 2018ء سے کام شروع کر دیا تھا ،استعفے کے علاوہ دوسرا آپشن شفاف انتخابات ہیں،موجودہ قوانین کے
تحت ہی دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں تو بھی قبول نہیں کریں گے،اسد قیصر کی کوئی حیثیت نہیں، وہ بھی میری طرح فقیر آدمی ہیں، ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں چل رہے، کوئی آتا ہے تو انکار نہیں کرتے، حکومت کی طرف سے ٹائم پاس کیا جارہا ہے،ہمارے پاس ایک انچ بھی پیچھے جانے کا راستہ نہیں ، ہم تمام کشتیاں جلانے کو تیار ہیں ، اس حکومت کو قبول نہیں کر سکتے۔