سیالکوٹ(آن لائن) ایک ماہ سے زنجیروں میں بندھی خاتون بازیاب، خاوند اوراسکی دوسری بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ محلہ مومن پورہ میں متاثرہ خاتون رضیہ بی بی کیمطابق اسکی شادی ڈیڑھ سالہ قبل شادی شدہ شخص اسلم کے ساتھ ہوئی جو اپنی پہلی بیوی شمیم کے ساتھ ملکر اسے مارتا پٹتا رہتا تھا اور پچھلے ایک ماہ سے
انہوں نے اسے زنجیروں میں باندھ کا کمرے میں بند کررکھا تھا۔ ایک روز رضیہ بی بی موقع پاکر زنجیروں سمیت گھر سے نکل آئی جسکے بعد علاقہ کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور پولیس آجانے پر خاتون کو زنجیروں سے آزاد کروالیا گیا۔ پولیس نے رضیہ بی بی کی مدعیت میں اسکے خاوند اسلم اور پہلی بیوی شمیم بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔