منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما  نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے مقابلے میں انصاف ٹائیگر فورس تشکیل دیدی،دھماکہ خیز اقدام

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق نائب ضلع ناظم عرب خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے مقابلے میں انصاف ٹائیگر فورس تشکیل دے دی۔پریس کانفرنس کے دوران عرب خان نے بتایا کہ مخصوص شرٹس اور مخصوص ڈنڈوں سے لیس فورس پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی حفاظت کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ فورس پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور لکی مروت کی حدود میں جمعیت علماء   اسلام

کے انصار السلام فورس کے شر سے عوام کو محفوظ رکھنے کے فرائض سرانجام دے گی۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق فورس لکی مروت میں آزادی مارچ میں شامل شرپسند عناصر کا قلع قمع بھی کرے گی اور رہنماؤں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی صرف آغاز ہے، ایک دو دنوں میں ہزاروں رضاکار تیار ہو جائیں گے۔عرب خان نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…