مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے کیلئے تیاریاں،ریڈ زون اسلام آباد کی کئی شاہراہیں کنٹینر لگا کر بند،ہزاروں کنٹینرز پہنچا دیے گئے

23  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن ) ریڈ زون اسلام آباد کی کئی شاہراہیں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئیں، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے کیلئے تیاریاں شروع، وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کیلئے ہزروں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی تمام اہم ترین شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد کے سب سے حساس علاقے ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں علاقے کی کئی اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئیں ہیں۔شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ ریڈ زون کو اگلے ایک سے دو روز میں مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس پر اب حکومت نے جے یو آئی (ف) کو آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مارچ قانون کے مطابق ہوا تو روکا نہیں جائے گا۔سرکاری ترجمان نے کہا کہ حکومت جمہوری روایات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ مارچ کی اجازت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں سے مشروط ہو گی۔ پْر امن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں اور ان کے اتحادیوں نے مارچ کی باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر رکھا ہے جبکہ اس کے لیے مارچ میں شرکت کرنے والوں کے نام ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ آزادی مارچ کی اجازت سے متعلق پہلے ہی کچھ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ حکومت آزادی مارچ کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ کیا جارہا ہے کہ خط کے ذریعے فضل الرحمان کو کہا جائے گا کہ وہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ بھی کرسکتے ہیں اور احتجاج بھی کر سکتے ہیں۔ اْنہیں کہا جائے گا کہ وہ قانون کے اندر رہتے ہوئے دھرنا دینا چاہیں تو وہ بھی دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…