جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سفاک باپ نے اپنی بیٹی قتل کردی،جرم چھپانے کیلئے لاش اٹھا کر کیا کرتا رہا؟جانئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم( آن لائن )جہلم میں ایک سفاک شخص نے اپنی 6 سالہ معصوم بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ مشین محلہ میں دو روز قبل باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ملزم شبیر حیدرنے بیوی سے بات نہ ماننے کا غصہ بیٹی پر اتار دیا۔ ملزم نے بچی کو گھر میں قتل کیا اور پھر لاش گلی میں لے آیا ۔ملزم نے بیٹی کے قتل کو ڈرامائی رنگ دینے کی

کوشش کی اور پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران 6 سالہ حجاب فاطمہ کے گلے پر تیز دھارے سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھی ۔ پولیس نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو وقوعہ پر ملزم کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے پہلے بیان پر ہی شک ہوگیا تھا کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے ۔پولیس نے تفتیش اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش بیٹی کو گلا دبا کرقتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ بیوی نے بات نہیں مانی جس پر اس نے بیٹی کو قتل کردیا ۔ ملزم نے بتایا کہ میری اہلیہ زیارات پر جا رہی تھی تو بچی نے عین موقع پر والدہ کو منع کیا اور کہا کہ ماما آپ نہ جائیں۔ میری اہلیہ نے اس کی بات نہیں سنی اور کہا کہ میں نے اب جانا ہے۔مجھے میری بچی بہت پیاری تھی ۔ سوا چھ سال کے دوران میں نے آج تک اپنی بیٹی کو ڈانٹا تک نہیں۔ ملزم نے کہا کہ میں نے اس لیے اپنی بچی کو مارا کیونکہ اس کی والدہ اس کی ایک بات تک نہیں مان سکی تھی۔ سفاک باپ نے بتایا کہ میں نے گلا دبا کر اور چہرے پر شاپر رکھ کر اپنی بیٹی کو قتل کیا۔ جس وقت میں نے اپنی بیٹی کا قتل کیا اس وقت میری اہلیہ میرے بھائی کے گھر گئی ہوئی تھی اور اس وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…