اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

نہ ٹرینیں وقت پر نہ ہی پروازیں ٹائم پر نئے پاکستان میں عوام ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 7پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیںتاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی آئی اے کی کوالمپور جانے والی پرواز 896اور انے والی

پرواز 897،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305،پی آئی اے کی اسلام آباد سے انے والی پرواز 654،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں ۔ علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ کرسکی ، لاہور ریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ڈھائی گھنٹے ،جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،ملت ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، اکبر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کاشکارہوئیں ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…