بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت،جیل جانے کو بھی تیار ہوں،محمود خان اچکزئی بھی متحرک،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہوگی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کی ہے مولاناکے ساتھ کنٹینر پر جانے کے ساتھ ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہوں عاصمہ جہانگیر نے آئین کی بالادستی کیلئے بہت بڑا کردار ادا کیا انہوں نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ملک کے ادارے ملک کو بچانے میں اپناکردار ادا کرے اگر کو ئی بی غلطی ہوئی تو

اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہونگے جنہوں نے غیر جمہوری عمل کے ذریعے لوگوں کو اقتدار دیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے ملک میں آئین کی حکمران اورجمہوریت کی بالادستی کیلئے جو راستہ اپنا یاہے ہم ان کیساتھ ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں جب تک ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ہم سمجھتے ہیں ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی حکمرانی ہے جس کیلئے عاصمہ جہانگیر سمیت تمام جمہوری قوتوں نے بہت بڑاکردارادا کیا ہے ہم ان کے نقش قدم پرچل کر ملک کو بچائیں گے احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ جمہوری احتجاج کو روک دے اداروں سے تصادم نہیں چاہتے مارشل لاء کی کوشش کی گئی تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی آئین کی حکمرانی اور اداروں کے حدود میں رہ کر کام کرنے کے مطالبے پر دوسرے رائے نہیں ہوسکتی عاصمہ جہانگیر نے حقیقی معنوں میں آئین کی بالادستی کیلئے جو کردار ادا کیا اس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں تمام ترحالات کے باوجود انہوں نے آمرانہ بالادستی کو قبول نہیں کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اگر حکومت نے مولانافضل الرحمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ہم ان کے ساتھ جیل بھی جانے

کیلئے تیار ہیں اب وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ تمام سیاسی وجمہوری قوتیں ملک ان قوتوں کاراستہ روک لے جنہوں نے جمہوریت کاراستہ روک تھا کیونکہ جمہوریت کے بغیر معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہوگا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کی ہے مولاناکے ساتھ کنٹینر پر جانے کے ساتھ ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہوں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…