پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حکومت سے مذاکرات ہونگے یا نہیں؟افواہوں کا ڈراپ سین،مولانا فضل الرحمن نے حتمی اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(این این آئی)حکومت سے مذاکرات ہونگے یا نہیں؟افواہوں کا ڈراپ سین،مولانا فضل الرحمن نے حتمی اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے مذاکرات کے حوالے سے گردش کی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،حکومتی وزراء پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ دے رہے ہیں۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ

جس حکومت کا خود اپنی کوئی آئینی اور قانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں آئین اور حقوق کی باتیں کیا سیکھائے گے سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے مردان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مزاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں اپوزیشن کا جو متفقہ موقف سامنے آئے گا اس پر عمل درامد کیا جائے گا مولانا فضل الرحمان نے کہا کے ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارا ماضی اس بات کا گواہ کے ہم نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ہے۔جمعیت کی رضاکار تنظیم انصارالاسلام الیکشن کمیشن اف پاکستان سے باقائدہ رجسٹرڈ ہے جو حکومت رضاکاروں سے خوفذدہ ہو وہ بلہ مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کر پائے گی انہوں نے کہا کے اپوزیشن ایک پیج پر ہے 25 جولائی کے موقف پر سب جماعتیں اکھٹی ہیں ہم نے کسی کو مجبور نہیں کیا جو جماعت جس لیول پر ہمارے ساتھ مارچ میں شریک ہو ہمیں قبول ہے کیونکہ ہم سب کا ہدف ایک ہے۔ انہوں نے کہا کے ہم اداروں کے ساتھ تصادم پر یقین نہیں رکھتے لیکن بعض ریٹائرڈ لوگوں کو جواب دینے کا حق ضرور رکھتے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خدا نخواستہ پاکستان پر کوئی مشکل وقت ایا تو انصار الاسلام کے ڈھنڈا برادار سب سے پہلے محاز پر کھڑے ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…