منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو بڑی کامیابی حاصل،درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہوگیا،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 74 کروڑ ڈالر کم ہوا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا جب کہ  درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لانے لگی ہیں،

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سہہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 74 کروڑ ڈالر کم ہوگیا اور جولائی تا ستمبر جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ خسارہ 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں بہتری اور درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ ڈالر کم ہوگیا، جولائی تا ستمبر تجارتی خسارے کی مالیت 4 ارب 99 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ مالی سال میں 8 ارب 38 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درپیش جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 5.5 فیصد کے مساوی تھا، جب کہ رواں مالی سال یہ تناسب کم ہوکر 2.2 فیصد کی سطح پر آگیا، پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 64 فیصد کم رہا۔اسٹیٹ بینک  کے اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے کا خسارہ بھی کم رہا، ستمبر میں جاری کھاتے کو 26 کروڑ ڈالر خسارہ درپیش رہا، جب کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کو 61 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…