ریکوڈک کے ایک ہزار ارب ڈالر مالیت کے ذخائر،پاکستان پر 1.2ارب ڈالرز کا جرمانہ ختم،مذاکرات کامیاب،زبردست خوشخبری سنادی گئی

18  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں،ریکوڈ ک چلے گا، کھلے گا اور دوڑے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ پاکستان نے معاشی محاذ پر مثبت اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہیں،

ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے آنے کے بعدریکوڈک معاملے پر دونوں اطراف سے رابطے ہوئے اور بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوگئی۔ بابر اعوان نے کہاکہ ریکوڈک بورڈ آف گورنر سمجھتا ہے پاکستان میں ایک شفاف حکومت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈ ک چلے گا، کھلے گا اور دوڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ کارکے سے متعلق پاکستان پر1.2ارب ڈالر جرمانے تھا، کارکے کمپنی کا 1.2ار ب ڈالر جرمانہ چھوڑنے پر معاملہ طے پاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کارکے کے معاملے پر اصولی طور پر ویور طے ہوگیا،وزیر اعظم نے گیس پائپ لائن کے معاملے پر ایران سے بھی بات کی ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ ایران نے پانچ سال تک گیس پائپ لائن کے معاملے پر کیس دائر نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان میں سستی گیس آئے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری بھی چکے ہیں کہ ریکوڈک میں ایک ہزار ارب ڈالر مالیت کے ذخائر ہیں۔، ریکوڈک میں دریافت ہوچکی ہے، رپورٹ موجود ہے، یہ کامیابی ہے۔  بابر اعوان نے کہاہے کہ ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں،ریکوڈ ک چلے گا، کھلے گا اور دوڑے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…