بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

آزادی مارچ!وزیراعظم عمران خان نے علماء کرام سے کیا درخواست کر دی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)علماء کرام آزادی مارچ رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے علماء سے درخواست کی ہے کہ آزادی مارچ رکوانے کیلئے علماء کرام کردارادا کریں، وزیراعظم نے علماء کرام سے مدارس ریفارمز پر بھی غورکیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے جید علمائے کرام اور مشائخ کے وفد نے ملاقات کی ۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا بھی موجود تھے۔دریں اثنا مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی فہرست تیار کرلی گئی ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دیئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مجوزہ ناموں کی فہرست وزیراعظم کو بھجوا دی،وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے حتمی ناموں کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطاق مذاکراتی کمیٹی میں صوبوں کے ارکان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مجوزہ ناموں میں صوبائی ارکان کے نام بھی تجویز کیئے گئے ہیں ،مذاکراتی کمیٹی کے ناموں پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، محمد میاں سومرو، اسد عمر سمیت دیگر نام تجویز کئے گئے ہیں ، ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور سینٹر فدا خان کا نام بھی تجویز کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…