قومی ایئرلائن پی آئی اے کا بحالی کی جانب سفرتیز،امریکہ کیلئے بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیاگیا

17  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ امریکی سیکیورٹی ایجنسی کی کلیئرنس ملتے ہی پی آئی اے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کردے گا، پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل نہیں ہورہا اور نہ ہی ڈاؤن سائزنگ ہورہی ہے تاہم کرپٹ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔تقریب س سے اور میڈیا سے بات چیت میں ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی کا وفد جلد پاکستان کا دوسرا دورہ کرے گا،

سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی پی آئی اے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کردے گا۔پاکستان سے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لئے امریکی سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار ہے،امریکی سیکیورٹی ایجنسی ٹی ایس اے کا دورہ پاکستان کامیاب تھا۔ایئرمارشل ارشد ملک نے کہاکہ ماضی میں ادارے کو کافی حد تک مالی نقصان پہنچایا گیا، کرپشن میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا مالی خسارہ اربوں روپے کا ہے مسائل کو حل کرنے کے لیے وقت لگے گا۔ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور پی ایس او کو تیل سپلائی کی مد میں ادائیگی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، قومی ائیر لائن کو خسارے سے نکالنے کے لیے نئے جہاز درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے جہازوں کی خریداری کے لیے حکومت کی مدد درکار ہے لیکن معاشی صورت حال میں حکومت مدد کرنے سے قاصر ہے، قومی ائیر لائن کا فضائی آپریشن کا 70 فیصد حصہ اسلام آباد منتقل ہو جانے کے باعث درکار تعداد میں ملازمین کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے، تاہم پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد شفٹ نہیں ہو رہا۔انہوں نے واضح کیا کہ قومی ائیر لائن کے کسی بھی ملازم کو نکالا نہیں جا رہا لیکن کرپٹ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پی آئی اے کی گزشتہ مینجمنٹ نے سالانہ مالی نتائج کی رپورٹ بھی نہیں بنائی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…