لاہور (آن لائن) کم سن بچی سے زیادتی اور اس کے قتل میں ملوث ملزم کو بچی کے والدین نے اللہ کے نام پر معاف کردیا۔ جس پر مقامی عدالت نے ملزم منیر کو
بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم مقتولہ بچی کا چچا بتایا گیا ہے۔ جسے اللہ کے نام پر معاف کرنے کا بیان بچی کے والدین نے عدالت میں ریکارڈ کروا دیا ہے۔