نیب ٹیم نے نوازشریف سے کون سے سوال پوچھے اور ان کے جواب کیا تھے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں،آخر میں نوازشریف نے ہی ایسا سوال پوچھ لیاجو سب سوالوں پر بھاری پڑ گیا،دلچسپ صورتحال

17  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے نیب نے 45منٹ تک تفتیش کی۔ انہوں نے اکثر سوالوں کا جواب دینے کے بجائے لاعلمی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے نیب کی جمعرات کو ہوئی تفتیش کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم نے سوال کیا کہ ٹی ٹی کی رقم کس کی ہے؟اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اس کا جواب عباس شریف کو علم تھا۔ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کی رقم کے ذریعہ سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیراعظم کا کہنا تھا وہ سیاست میں مصروف رہے، انہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔تفتیشی ٹیم نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ بقول آپ کے لندن فلیٹس بچوں کے نام ہیں، چودھری شوگر ملز کے شیئرز تو آپ کے نام ہیں، مگر یہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔نواز شریف نے جواب میں کہا کہ یہ کوئی اندرونی سیٹلمنٹ ہوگی جس کا اکانٹنٹس کو علم ہوگا۔ ان کے خیال میں اس حوالے سے یوسف عباس بہتر بتا سکتے ہیں۔نیب ٹیم نے سوال کیا کہ یوسف عباس تو کہتے ہیں انہیں اس کا علم نہیں ہے۔ نیب کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی مبینہ رقم کا میاں شریف سے کوئی تعلق نہیں لگتا، اگر رقم میاں شریف کا اثاثہ ہوتی تو سب بچوں میں یکساں تقسیم ہوتی۔نواز شریف نے ایک بار پھر جواب دیا کہ سیاسی زندگی میں مصروفیت کی وجہ سے وہ سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے شیئرز کے اثاثوں کی دستاویزات کی اصل کاپی کی موجودگی کے حوالے سے سوال کیا تو نواز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ کیا کوئی نیا ریفرنس بنانا ہے؟ تفتیشی ٹیم ہی بتا دے، انہوں نے یہ پیسہ کہاں سے لوٹا؟

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…