منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کو ایک اور جھٹکا، مہنگائی کی نئی لہر، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 100 کلو گندم کی بوری پر 1100روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔گندم کے نرخ میں اضافے کے بعد آٹا کی فی کلو قیمت بھی بڑھ گئی۔ہول سیل میں 54سے 56 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی ایکس ملز قیمت میں چار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ آٹے کی ایکس مل قیمت 45 روپے سے بڑھتے ہوئے 49 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین خالد مسعود نے کہا کہ آٹے کی ایکس ملز قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب گندم کے نرخوں میں اضافہ کے بعد آٹا کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ۔ہول سیل میں 54 سے 56 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بار۔بار نشاندہی کے باوجود ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر خفیہ مقامات پر چھپائی گئی لاکھوں ٹن گندم بازیاب کرانے میں حکومت تاحال ناکام۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک سندھ کے افسران نے ذخیرہ اندوزوں کے سامنے ہاتھ اوپر کردئیے۔ حکومت کی جانب سے آٹا چکیوں اور رولرز ملز کو تاحال گندم کے چالان جاری نہیں کئیے جارہے۔اور نہ ہی گندم کی قیمت فروخت کا اعلان کیا گیا ہے۔گندم اور آٹا کی قیمتوں میں مذید اضافہ کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں گزشتہ چند ماہ کے دوران 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت میں 1100 سو روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے۔گزشتہ چند ماہ قبل 2950 سے 3000 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت بڑھکر،4100 سو روہے تک جاپہنچی ہے۔گندم کی قیمت میں اضافہ کے بعد آٹا چکی۔اور رولر ملز مالکان نے بھی آٹا کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے۔آٹاہولسیل میں 54 سے،56 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔مہنگاء کے ہاتھوں پریشان عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ حکومت کی جانب سے آبادگاروں سے گندم خرید نہ کرنے کا ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں ٹن گندم غیر قانونی طور پر خفیہ مقامات پر چھپا لی۔جس کی باربار نشاندہی کے باوجود حکومت۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران چھپاء گء گندم بازیاب کرانے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد اور کراچی سمیت سندھ بھر کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے من مانے ریٹ وصول کئیے۔

اور حکومت نے بھی ذخیرہ اندوزوں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا پورا موقع فراہم کیا۔دوسری جانب سندھ حکومت جو ہر سال ماہ ستمبر میں آٹا چکیوں اور رولرز ملز کو سرکاری گندم کے چالان کا اجرا کرتی ہے تاحال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اکتوبر کا نصف ماہ گزرنے کے باوجود گندم فروخت قیمت کا اعلان نہیں کرسکی ہے۔جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کے حوصلے مسلسل بلند ہوتے جارہے ہیں اور وہ حکومتی رٹ کو بھی چیلنج کئیے ہوئے ہیں۔جنہیں درپردہ افسران کی آشیرباد حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت بھی سندھ بھر کی کاٹن فیکٹریوں۔دال ملز۔سمیت خفیہ مقامات پر گندم کی لاکھوں بوریاں موجود ہیں

جن کی بازیابی کے لئیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران کارواء کرنے سے مسلسل گریز کر رہے ہیں۔اس ضمن آٹا چکی اونرز سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر حاجی محمد حفیظ خانزادہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن حکومت اور ذمہ دار اداروں کو اس صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتی آرہی ہے مگر اس جانب کوء توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں نے من مانیاں کرتے ہوئے گزشتہ چند ماہ کے دوران 100 کلو گندم کی بوری پر اب تک ریکارڈ 1100 سو روپے کا اضافہ کردیا ہے جس میں مذید اضافہ کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں جو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوں نے سرکاری گندم کے چالان فوری جاری کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے چھپائی گئی گندم کو فوری بازیاب کراکر فروخت کے لئے اوپن مارکیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…