ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جیل میں قیدمریم نوازکی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات،تشویشناک انکشافات، ن لیگ نے ذمہ داری عمران خان پر ڈال دی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں، ان کو ذاتی معالج سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی، اگر مریم نواز کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جیل میں مریم نوازشریف سے ذاتی معالج کی ملاقات نہ کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی

کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی ان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جواب دیا جائے کہ مریم نوازشریف سے جیل میں ڈاکٹروں نے ملاقات کیوں کی؟۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق معلوم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا تو عمران صاحب ذمہ دارہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر والد اور بہادر بیٹی کو ذہنی اذیت دینے کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے، انشاء اللہ دونوں سرخرو ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…