منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ریلوے میں قرعہ اندازی سے نوکریاں، آدھے قرعے شیخ رشید اور انکے بھتیجے کے حامیوں کے نکل آئے سنگین الزام پر وزیر ریلوے بھی خاموش نہ رہے،ملبہ کس پر ڈال دیا؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان ریلوے میں قرعہ اندازی سے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ، اسے حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان کامران خان نے کہا کہ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشدشفیق

پر الزام ہے کہ حالیہ قرعہ اندازی میں آدھے قرعے شیخ رشیداور ان کے بھتیجے کے حامیوں کے نکلے،یہ الزام جب انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے سامنے رکھا تو انہوں نے اس کی سختی سے تردید کی اور کہا مزدور یونین کو تکلیف ہے کہ ان کے آدمی نہیں رکھے گئے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ بھرتیوں کیلئے کم و بیش 10لاکھ لوگوں نے اپلائی کیا،8700ٹوٹل نوکریاں تھیں ،3225کنٹریکٹ پر تھے،ان کو بھی انہی می ںسے ہی ایڈجسٹ کرنا تھا، یہ 5500نوکریاں تھیں ،7،8 سو راولپنڈی میں ہیں ،یہ بہت ہی تکلیف دہ بات ہے کہ غریب ہی غریب کا دشمن ہے ،ایبٹ آباد میں 53لوگوں کے نام نکلے ، اٹک19،آزاد کشمیر 19،چکوال میں 70،گجرات 30،ہری پور35،اسلام آباد میں 24،جہلم 115،کوہستان 2،خوشاب کے 90لوگ شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونی میرے حلقے میں شامل نہیں ،شناختی کارڈ ڈال کر ثابت کریں گے کہ ان لوگوں کا تعلق میرے حلقے سے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تھوڑی سے نوکریاں نکلی تھیں اسے بھی سیاست کی نذر کردیا گیا،مجھ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…