ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’قو م کوتبدیلی بہت مہنگی پڑی اور وہ اس پر لعنت بھیج رہی ‘‘ ابو اور تایا میں کیسے تعلقات ہیں؟حمزہ شہبازبھی بول پڑے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) حمزہ شہبا ز نے کہا ہے کہ انشا اللہ آزادی مارچ میں شامل ہونگے،نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ قو م کوتبدیلی بہت مہنگی پڑی ہے اور وہ اس پر لعنت بھیج رہی ہے ۔آج غریب کے گھرمیں روٹی نہیں ہے ،بیمار کے پاس دوائی کے پیسے نہیں ہے او راس کی قیمتوں میں بھی تین گنا اضافہ کر دیا گیا ہے ، اللہ تعالیٰ اس

ملک پر رحم کرے ۔انہوں نے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ انشااللہ آزاد ی مارچ میں شامل ہوں گے،مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ جعلی حکومت کے خلاف ہے ،یہ مارچ ملک کو بیروز گاری، مہنگائی اور معاشی عدم استحکام سے نجات دلوانے کے لیے ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کے سوال پر کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تیس سال سے یہ باتیں سن رہا ہوں الحمد اللہ ہم سب ایک ہیں ،پارٹی کا ایک ہی موقف ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…