جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

جمعیت علمائے اسلام (ف) دھرنے کا پلان جلد اپوزیشن جماعتوں کے حوالے کر دے گی،قیادت کون کرے گا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس میں سیاسی جماعتوں کو شریک ہونے کی دعوت بھی دی گئی جس پر مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا کو آزادی مارچ اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) دھرنے کا پلان آئندہ چند روز میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے حوالے کر دے گی جبکہ آج ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی(ف) کے

اہم رہنما مارچ کا روٹ بھی طے کریں گے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت آج اسلا م آباد میں اجلاس میں جمعیت دھرنے کاپلان ابتدائی سطح پر آج تیار کرلے گی،پلان مرتب کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے جنرل سیکرٹریز کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں مارچ کا روٹ بھی مرتب کیا جائے گا۔ پلان میں سب سے زیادہ اہمیت روٹ کو دی جائے گی، اس کے علاوہ شرکا کے قیام و طعام،موسمی اثرات،ذرائع آمد و رفت کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔دھرنا پلان پر دیگر اپوزیشن پارٹیوں سے تجاویز طلب کرکے ترمیم کے بعد پلان کو حتمی شکل دیکر اس پرعمل کا آغاز کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اپنی گرفتاری کی صورت میں دھرنے کے لیے قیادت کے لیے متبادل قائد کا نام بھی جلد تجویز کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کے شریک ہونے کے باوجود دھرنے کی قیادت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پاس ہی رہے گی۔جمعیت علمائے اسلام(ف) نے باضابطہ طو رپر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا کہ دھرنا پلان کوجس حدتک ہو سکے خفیہ رکھا جائے، اس بارے میں اگر ہماری پہلی حکمت عملی ناکام ہوگئی تو ہم دوسری حکمت عملی پر کام کریں گے، ہم تین پلان بنائیں گے اور حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے کہ کس پلان پر عمل کرنا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کویہ بھی بتایا جائے گا کہ کون رابط کار کا کردار ادا کرے گا۔ خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام آزادی مارچ اور دھرنے کا کریڈٹ خود لینا چاہتی ہے تاکہ حکومت کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اپنا ڈنکا بجواسکے یہی وجہ ہے کہ مولانا دھرنے کی قیادت اپنے پاس ہی رکھیں گے جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتیں مولانا کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…